تہران، ارنا - خاتم الانبیا کے سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کماندر نے کہا ہے کہ خطے میں دشمنوں کی مداخلتوں کی مدد سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایران کی سلامتی پڑوسیوں کی سلامتی ہے۔
یہ بات میجر جنرل غلامعلی رشید نے آج بروز بدھ مشہد میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں دشمنوں کی مداخلتوں کی مدد سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایران کی سلامتی پڑوسیوں کی سیکورٹی اور پڑوسیوں کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے،
انہوں نے کہا ہم وہ ممالک جو استکباری طاقتوں کی مداخلت کا موقع فراہم کرتے ہیں اور خطی اقوام کے خلاف فوجی اتحاد بناتے ہیں کو خبردار کرتے ہیں کہ سب سے پہلے انہیں خود ان غیر دوستانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کی قیمت کو دینا چاہیے۔
جنرل رشید نے بتایا کہ ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ برادرانہ اور اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمارا مقصد خطے میں امن و سکون سے رہنا اور باوقار زندگی جاری رکھنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن کے فوجی خطرات کے سامنے ایرانی معزز قوم کے وقار ، ملک کی ارضی سالمیت اور آزادی کا تحفظ، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے غیرت مند اور بہادر کمانڈروں کی سرخ لکیر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سپاہ پاسداران نے جنگ کے بعد گزشتہ تین دہائیوں کے دوران، اپنی تمام طاقت اور صلاحیت کے ساتھ تکفیری گروہوں اور دشمنوں کے سامنے سرحدوں اور ملک سے دفاع کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
متعلقہ خبریں
-
خاتم الانبیاء کے سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کا سخت انتباہ
تہران، خاتم الانبیا کے سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کماندر نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری اور فوجی مراکز…
-
دشمنوں کو سپاہ اور فوج کی طاقت سے دور رہنا چاہیے: میجر جنرل رشید
تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمن…
-
مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کے مطابق تیاری کی سطح کو بہتر بنانا ہوگا: میجر جنرل باقری
تہران، ارنا- ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور تکفیری گروہوں کے خلاف آج…
-
خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں ہماری سیاسی پالیسی دفاعی ڈیٹرنس ہے: ایرانی کمانڈر
تہران، 8 اپریل، ارنا - ایران کے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس…
آپ کا تبصرہ